بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 130
1 اَے یَاہوِہ، میں گہرائیوں میں سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛
2 اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔ میری اِلتجائے رحم پر آپ کے کان متوجّہ ہوں۔
3 اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں، تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟
4 لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛ تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔
5 میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے، اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔
6 پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ، میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔
7 اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو، کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہے اَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔
8 یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر، اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0