بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)

زبُور 129

1 ”میرے دُشمنوں نے میری جَوانی سے مُجھے بہت ستایا،“ اِسرائیل اَب یہ کہے؛

2 ”میری جَوانی ہی سے اُنہُوں نے مُجھے بہت ستایا ہے، لیکن وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔

3 ہل جوتنے والوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے اَور اَپنی ریگھاریاں لمبی بنائیں۔

4 لیکن یَاہوِہ صادق ہیں؛ اُنہُوں نے ہی بدکار لوگوں کی رسّیاں کاٹ کر مُجھے آزاد کر دیا۔“

5 صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔

6 وہ چھت پر کی گھاس کی مانند ہوں، جو بڑھنے سے پہلے ہی سُوکھ جاتی ہے؛

7 فصل کاٹنے والا اُس سے اَپنی مُٹّھی بھی نہیں بھر پاتا، اَور نہ پُولے باندھنے والے کی باہیں بھر پاتی ہیں۔

8 آس پاس سے گزرنے والے یہ نہیں کہہ پاتے، ”تُم پر یَاہوِہ کی برکت ہو؛ ہم تُمہیں یَاہوِہ کے نام سے برکت دیتے ہیں۔“

آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0