بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 131
1 اَے یَاہوِہ، میرا دِل مغروُر نہیں ہے، اَور نہ میری آنکھیں گھمنڈی ہیں؛ میں بڑے بڑے مُعاملوں سے کویٔی سروکار نہیں رکھتا اَور نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہوں۔
2 لیکن مَیں نے اَپنی جان کو تھپکیاں دے کر خاموش کر دیا ہے؛ جَیسے ایک دُودھ چھُڑایا ہُوا بچّہ اَپنی ماں کی گود میں ہوتاہے، میری جان میرے اَندر ایک دُودھ چھُڑائے ہُوئے بچّے کے مانند ہی ہے۔
3 اَے اِسرائیل! اَب سے اَبد تک یَاہوِہ ہی سے اَپنی اُمّید وابستہ رکھ۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0