بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 122
1 مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا: ”آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔“
2 اَے یروشلیمؔ تمہارے پھاٹکوں کے اَندر ہم کھڑے ہو گئے ہیں۔
3 یروشلیمؔ ایک اَیسے شہر کی مانند تعمیر کیا گیا، جو گنُجان آباد ہو۔
4 جہاں قبیلے، یعنی یَاہوِہ کے قبیلے اِسرائیل کو دئیے ہُوئے قوانین کے مُطابق یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرنے جاتے ہیں۔
5 جہاں اِنصاف کے تخت، یعنی داویؔد کے گھرانے کے تخت قائِم ہیں۔
6 یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو: ”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔
7 اَے یروشلیمؔ، تمہاری فصیلوں کے اَندر خُوشحالی اَور تمہارے قلعوں میں سکون رہے۔“
8 اَپنے بھائیوں اَور دوستوں کی خاطِر، میں کہُوں گا، ”تمہارے درمیان سلامتی قائِم رہے۔“
9 یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے گھر کی خاطِر، میں تمہاری بھلائی کا طالب رہُوں گا۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0