بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)

زبُور 121

1 میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟

2 میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔

3 یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛ جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔

4 دراصل اِسرائیل کے مُحافظ نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔

5 یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔ یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛

6 دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا، اَور نہ رات کو ماہتاب۔

7 یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔ وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛

8 یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔

آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0