بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 120
1 میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں، اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
2 اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
3 خُدا آپ کے ساتھ کیا کریں گے؟ اَور اُس کے علاوہ اَور کیا کریں گے، اَے دغاباز زبان؟
4 کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے، اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔
5 مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں، اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!
6 صُلح کے دُشمنوں کی صحبت میں رہتے ہُوئے مُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔
7 میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛ لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0