بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)

زبُور 82

1 بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛ اَور ”معبُودوں“ کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں:

2 ”تُم کب تک ناراستوں کی حمایت کروگے اَور بدکار لوگوں کی طرفداری کروگے؟

3 مظلوموں اَور یتیموں کی حمایت؛ مسکینوں اَور مظلوموں کے حُقُوق کی حِفاظت کرو۔

4 کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛ اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔

5 ”وہ، ’معبُود‘ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛ زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔

6 ”مَیں نے کہا، ’تُم ”معبُود“ ہو؛ تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔‘

7 تو بھی تُم محض اِنسانوں کی طرح مروگے؛ اَور حُکمرانوں میں سے کسی کی طرح گِر جاؤگے۔“

8 اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں، کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔

آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0