بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)

زبُور 128

1 مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں، اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔

2 تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛ اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔

3 تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛ اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی شاخوں کی مانند ہوں گے۔

4 یَاہوِہ کا خوف ماننے والا اِنسان اِسی طرح برکت پاتاہے۔

5 یَاہوِہ عمر بھر تُمہیں صِیّونؔ میں سے برکت دیں، اَور تُم یروشلیمؔ کی اِقبالمندی دیکھ پاؤگے۔

6 اَور تُم اَپنے بچّوں کے بچّے دیکھنے کے لیٔے جیتے رہوگے۔ اِسرائیل پر سلامتی ہو۔

آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0