بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 54
1 اَے خُدا، اَپنے نام کے وسیلہ سے مُجھے بچائیں؛ اَپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کریں۔
2 اَے خُدا، میری دعا سُن لیں؛ میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگائیں۔
3 میرے بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں؛ سنگدل لوگ میری جان کے خواہاں ہیں، اَیسے لوگ جو خُدا کا کویٔی لحاظ نہیں کرتے۔
4 یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛ خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔
5 جو مُجھ پر تہمت لگاتے ہیں اُن کی بُرائی اُن ہی پر لَوٹا دیں؛ خُدا اَپنی صداقت کے مُطابق اُنہیں تباہ کر دیں۔
6 مَیں آپ کی خاطِر رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ وہ خُوب ہے۔
7 کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے میری تمام مُصیبتوں سے چھُڑایا ہے، اَور میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھ لی ہے۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0