بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 150
1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛ اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔
2 یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛ اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔
3 نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
4 دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
5 جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔
6 ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0