بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 125
1 یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں، جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔
2 جِس طرح پہاڑ یروشلیمؔ کو گھیرے ہُوئے ہیں، اُسی طرح اَب سے اَبد تک یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو گھیرے رہتے ہیں۔
3 بدکار لوگوں کا عصا راستبازوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہوگا، تاکہ صادق لوگ اَپنے ہاتھ بدکاری کی طرف نہ بڑھانے پائیں۔
4 اَے یَاہوِہ، نیک لوگوں کا، اَور راست دِل والوں کا بھلا کریں۔
5 لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں، اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0