بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)

زبُور 124

1 اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔ اِسرائیل یُوں کہے،

2 اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،

3 جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا، تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛

4 سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا، تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،

5 اَور پانی کا جوش و خروش ہمیں بہا لے جاتا۔

6 یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔

7 ہم ایک چڑیا کی مانند صیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛ جال ٹوٹ گیا، اَور ہم بچ نکلے۔

8 ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔

آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0