بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 114
1 جَب اِسرائیل، مُلک مِصر میں سے نکل آئے، یعنی یعقوب کا گھرانا اجنبی زبان بولنے والوں میں سے نکلے،
2 تَب یہُوداہؔ خُدا کا پاک مَقدِس ٹھہرا، اَور اِسرائیل اُن کی مملکت۔
3 سمُندر یہ دیکھ کر بھاگ نِکلا، اَور دریائے یردنؔ پیچھے ہٹ گیا؛
4 پہاڑ مینڈھوں کی مانند اُچھلے، اَور پہاڑیاں برّوں کی مانند کُودنے لگیں۔
5 اَے سمُندر، تُمہیں کیا ہُوا جو تُم بھاگے، اَور اَے یردنؔ تُم کیوں پیچھے ہٹے؟
6 اَے پہاڑو! تُم کیوں مینڈھوں کی مانند اُچھلے اَور اَے پہاڑیو! تُمہیں کیا ہُوا کہ تُم برّوں کی مانند کوُدنے لگیں؟
7 اَے زمین یَاہوِہ کے سامنے، یعقوب کے خُدا کے سامنے تھرتھرا،
8 جِس نے چٹّان کو جھیل، اَور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیا۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0