بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 113
1 یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ اَے یَاہوِہ، کے خادِمو، سِتائش کرو؛ یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرو۔
2 اَب سے اَبد تک، یَاہوِہ کا نام مُبارک ہو۔
3 طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک، یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔
4 یَاہوِہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں، اُن کا جلال آسمان سے بھی اُونچا ہے۔
5 یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟ جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،
6 جو فروتنی سے آسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟
7 وہ مسکین کو خاک پر سے اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛
8 اَور اُنہیں اُمرا کے ساتھ یعنی اَپنی اُمّت کے اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں۔
9 وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0