بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 70
1 اَے خُدا، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛ اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔
2 جو میری جان کے درپے ہیں وہ شرمندہ اَور پریشان ہوں؛ اَورجو میری بربادی کے خواہاں ہیں وہ سَب رُسوا ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔
3 وہ جو میرے دشمن مُجھ پر، ”آہ! آہ“ کرتے ہیں! وہ سَب اَپنی رُسوائی کے باعث پسپا ہو جایٔیں۔
4 لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛ اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں، ”یَاہوِہ عظیم ہیں!“
5 لیکن مَیں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اَے خُدا میرے پاس جلد آئیں، آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ اَے یَاہوِہ، اَب دیر نہ کریں۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0