بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 67
1 خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیں اَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،
2 تاکہ آپ کی راہیں زمین پر، اَور آپ کی نَجات تمام قوموں پر ظاہر ہو جائے۔
3 اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔
4 اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں، کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔
5 اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔
6 تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور خُدا، ہمارے خُدا، ہم پر اَپنی نظرِکرم بنائے رکھیں۔
7 خُدا ہمیں برکت بخشیں گے، اَور زمین کی اِنتہا تک سَب لوگ اُن کا خوف مانیں گے۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0