بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 3
1 اَے یَاہوِہ! میرے حریف کتنے بڑھ گیٔے ہیں! اَورجو میرے خِلاف بغاوت کرتے ہیں بہت ہیں!
2 کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں، ”خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔“
3 لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو، آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔
4 یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
5 میں لیٹ کر سو جاتا ہُوں؛ اَور پھر جاگ اُٹھتا ہُوں، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے سنبھالتے ہیں۔
6 میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔
7 اُٹھئے اَے یَاہوِہ! اَے میرے خُدا، مُجھے رِہائی بخشئے میرے تمام دُشمنوں کے جَبڑوں پر وار کریں؛ اَور بدکار لوگوں کے دانت توڑ ڈالئے۔
8 نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے، آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0