بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 11
1 میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔ پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو: ”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔
2 خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛ وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں، تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔
3 جَب بُنیادیں ہی ڈھا دی جایٔیں، تو راستباز کیا کر سَکتا ہے؟“
4 یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛ اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔ وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛ اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔
5 یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں، یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔
6 بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے، آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛ اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔
7 کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛ وہ عدل پسند کرتے ہیں؛ راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0