بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
ایُّوب 25
1 تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا:
2 ”خُدا سلطنت اَور دبدبہ کے مالک ہیں؛ وہ آسمان کی بُلندیوں میں اَمن قائِم رکھتے ہیں۔
3 کیا اُن کے لشکروں کی تعداد گنی جا سکتی ہے؟ وہ کون ہے جِس پر اُن کا سُورج نہیں چمکتا؟
4 پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟
5 جَب چاند بھی رَوشن نہیں اَور سِتارے اُن کی نظر میں پاک نہیں،
6 پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے، ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!“
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0