بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 93
1 یَاہوِہ بادشاہی کرتے ہیں، وہ عظمت و جلال سے مُلبّس ہیں؛ یَاہوِہ عظمت و جلال سے کمربستہ ہیں اَور طاقت سے مُسلّح ہیں۔ دُنیا اَپنی جگہ پر مضبُوطی سے قائِم ہے؛ اُسے اُس کے مقام سے ہٹایا نہیں جا سَکتا۔
2 آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛ آپ اَزل سے ہیں۔
3 اَے یَاہوِہ، سمُندر موجزن ہو گئے ہیں، سمُندروں نے غُلغُلہ مچا رکھا ہے؛ اَور سمُندروں کی لہریں تلاطم خیز ہیں۔
4 زبردست سمُندروں کی گرج سے زِیادہ اَور سمُندر کی طُوفانی موجوں سے بھی بڑھ کر قوی تر ہیں، آسمانوں کے، اعلیٰ قادر یَاہوِہ۔
5 آپ کے قوانین پائدار ہیں، اَے یَاہوِہ، ابدُالآباد تک؛ تقدُّس آپ کے گھر کی زینت ہے۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0