بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 43
1 اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں، اَور ایک بے دین قوم کے خِلاف میری وکالت کریں؛ اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سے مُجھے چھڑائیں۔
2 آپ ہی خُدا میرے محکم قلعہ ہیں، آپ نے کیوں مُجھے ترک کر دیا؟ میں دُشمن کے ظُلم کے باعث، کیوں ماتم کرتا پھروں؟
3 اَپنا نُور اَور اَپنی سچّائی ظاہر کریں، وُہی میری رہبری کریں؛ وُہی مُجھے آپ کے مُقدّس پہاڑ پر، اَور آپ کی قِیام گاہ تک پہُنچا دیں۔
4 تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا، اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔ اَے خُدا، میرے خُدا! میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔
5 اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0