بائبل · آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™)
زبُور 137
1 جَب ہمیں صِیّونؔ کی یاد آئی تو ہم بابیل کی دریاؤں کے کنارے پر بیٹھ کر خُوب رُوئے۔
2 وہاں بید کے درختوں پر ہم نے اَپنی سِتار لٹکا دئیے،
3 کیونکہ ہمیں اسیر کرنے والوں نے ہم سے نغمہ گانے کو کہا، ہمیں اَذیّت پہُنچانے والوں نے ہم سے خُوشی منانے کو کہا؛ اُنہُوں نے کہا: ”صِیّونؔ کے نغموں میں سے کویٔی نغمہ ہمارے لیٔے گاؤ!“
4 ہم پردیس میں رہتے ہُوئے یَاہوِہ کے نغمے کیسے گا سکتے ہیں؟
5 اَے یروشلیمؔ! اگر مَیں تُمہیں بھُلا دُوں، تو میرا داہنا ہاتھ بیکار ہو جائے۔
6 اگر مَیں تُمہیں یاد نہ رکھوں گا، اگر مَیں یروشلیمؔ کو، اَپنی سَب سے بڑی خُوشی نہ سمجھوں، تو میری زبان میرے تالُو سے چپک جائے۔
7 اَے یَاہوِہ، یاد کریں کہ جِس دِن یروشلیمؔ پر اُن کا قبضہ ہُوا۔ اُس دِن اِدُومیوں نے کیا کہا۔ اُنہُوں نے چِلّاکر کہا: ”اِسے ڈھا دو، بُنیاد تک اِسے ڈھا دو!“
8 اَے بابیل کی بیٹی یعنی بابیل کے لوگ جو تباہ ہونے کو ہیں، مُبارک ہے وہ جو تُجھے اِس سلُوک کا بدلہ دے جو تُونے ہم سے کیا۔
9 جو تیرے بچّوں کو لے کر چٹّانوں پر پٹک دے۔
آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ (Biblica® Open Urdu Contemporary Version™) — Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. — CC BY-SA 4.0